حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ پر ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے بڑے پیمانہ پر سونا ضبط کیا۔
شمش آباد ایرپورٹ پرسونا ضبط - سونے کے بسکٹ
حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ پر91لاکھ روپئے مالیت کے 6سونے کے بسکٹس کا پتہ چلا جن کو ضبط کرلیاگیا۔
شمش آباد ایرپورٹ پرسونا ضبط
یہ مسافر براہ پونے دبئی سے فلائٹ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا تھا۔تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 91لاکھ روپئے مالیت کے 6سونے کے بسکٹس کا پتہ چلا جن کو ضبط کرلیاگیا۔ان 1867.600 گرام بسکٹس کی مالیت 91لاکھ روپئے ہے۔
ایک اطلاع پر ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے یہ کارروائی کی۔اس مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔