ایئرپورٹ پر سونا ضبط
حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کسٹمز افسران نے کثیر مقدار میں سونا ضبط کیا۔
ایرپورٹ پر سونا ضبط
ایک مسافر نے 37لاکھ روپے مالیت کے سونے کو، زیرجامہ کے اوپر کپڑے میں پیسٹ کی شکل میں باندھ کر لایاتھا۔
فلائٹ نمبر 61714کے ذریعہ یہ مسافر دوحہ سے حیدرآباد پہنچا۔
گرین چینل سے گزرنے کے دوران اس کو پکڑا گیا۔اور اس پیسٹ کو پگھلانے پر سونا برآمد ہوا۔
اس مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔