حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بڑے پیمانہ پر سونا ضبط کیا گیا۔ دبئی سے حیدرآباد پہنچے دو مسافر کے پاس سے ضبط اس زرد دھات کی مالیت تقریبا تین کروڑ روپئے ہے جو پیسٹ کی شکل میں لایا گیا تھا۔کسٹم کے عہدیداروں نے شبہ کی بنیاد پر ان دونوں مسافروں کو روک کر تلاشی لی جس پر اس سونے کا پتہ چلا۔ Gold seized at Hyderabad Airport
ان مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ کس کی ایما پر یہ سونا ضبط کیا گیا۔ واضح رہے کہ جنوبی ہند کی بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک شمس آبادایئرپورٹ پر حالیہ دنوں کے دوران سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔