حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرحیدرآباد کسٹم کے عہدیداروں نے تین مختلف معاملات میں سونے کی غیر قانونی اسمگلنگ کا پتہ چلایا۔
کسٹم کے عہدیداروں نے 735.45 گرام سونا ضبط کیا۔ اس سونے کی مالیت 34.03 لاکھ روپے ہے۔ یہ سونا تین مختلف مسافروں کے پاس سے ضبط کیاگیا۔ یہ مسافر ریاض سے حیدرآباد پہنچے تھے۔