ملک بھر میں کورونا کے تازہ معاملات میں بھلے ہی تیزی سے اضافہ ہورہا ہو لیکن زندگی کی رفتار اب سڑکوں پر دیکھنے کو ملنے لگی ہے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ایک ایک کرکے تمام سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔
گولکنڈہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا، تاہم سیاح ٹکٹ کے تئیں پریشان حیدرآباد کے تفریحی مقامات پر لاک ڈاؤن سے پہلے لوگوں کا زبردست ہجوم ہوتا تھا لیکن کورونا کے سبب لاک ڈاؤن نے حیدرآباد کے تفریحی مقامات کو بھی متاثر کیا۔
حالانکہ اب حکومت نے تفریحی مقامات کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن پہلے جیسا ہجوم ابھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ گولکنڈہ اور چار مینار سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ گولکنڈہ کے لئے آن لائن ٹکٹ کا انتظام ہے لیکن سیاحوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاک ڈاؤن اور کورونا کے سبب سیاحوں کی آمد کافی متاثر ہوئی ہے۔ آن لائن ٹکٹ کے سبب پیش آنے والی دشواریوں کی وجہ سے بھی سیاحوں کی تعداد ابھی کم ہے۔