آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دھولیشورم بیریج میں دریائے گوداوری کے پانی کا بہاؤ مسلسل جاری ہے۔ حکام اس بیریج سے نہروں میں 8700 کیوسک پانی اور 23 لاکھ کیوسک پانی سمندر میں چھوڑ رہے ہیں۔ تیسرے خطرے کی وارننگ جاری ہے۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت تک الرٹ رہیں جب تک کہ پانی کی سطح مکمل طورپر ختم نہ ہوجائے۔ اس دوران ریاستی کنٹرول روم سے وقتاً فوقتاً پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ 10 این ڈی آر ایف اور 10 ایس ڈی آر ایف ٹیموں نے سیلاب زدہ دیہاتوں کے ساتھ دیگر دیہاتوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ اب تک 97 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے اور 84 ہزار افراد کو 191 راحت مراکز منتقل کیا جا چکا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 256 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور 1,25,015 غذائی پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ Godavari River Water Flow
Godavari River Water Flow: دھولیشورم بیریج میں دریائے گوداوری کے پانی کا بہاؤ مسلسل جاری - سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 256 میڈیکل کیمپ
حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت تک الرٹ رہیں جب تک کہ پانی کی سطح کم نہ ہوجائے۔ اس دوران ریاستی کنٹرول روم سے وقتاً فوقتاً پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ Godavari River Water Flow
دھولیشورم بیریج میں دریائے گوداوری کے پانی کا بہاؤ مسلسل جاری
یواین آئی
TAGGED:
Godavari river water flow