آندھراپردیش الیکشن کمیشن نے ریاست میں پنچاتی انتخابات کے پیش نظر ریاستی حکومت سے کورونا ٹیکہ کاری کے دوران انتخابی عملے کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ ای سی نے گرام پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔
آندھرا پردیش: کورونا ٹیکہ کاری کے دوران انتخابی عملے کو ترجیح دینے کی اپیل - کورونا ٹیکہ کاری کے دوران انتخابی عملے کو ترجیح دینے کی اپیل
آندھرا پردیش میں گرام پنچایت انتخابات کا اعلان کیا گیا جبکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابی کارروائیوں میں حصہ لینے والے ملازمین کو متعدد ہدایات دی ہیں۔
![آندھرا پردیش: کورونا ٹیکہ کاری کے دوران انتخابی عملے کو ترجیح دینے کی اپیل Give priority to election staff in giving vaccination](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10183539-627-10183539-1610211060223.jpg)
کمیشن نے بتایا کہ جس طرح دوسری ریاستوں میں انتخابی عملے میں ماسک و دیگر اشیا سپلائی کی گئی تھی اسی طرح آندھراپردیش میں منعقد ہونے والے انتخابات کے دوران بھی عملے میں حفاظتی اشیا تقسیم کی جائے گی۔ مرکزی حکومت کے مطابق سب سے پہلے کووڈ ویکسین شعبہ صحت کے کارکنوں اور دوسرے محکموں کے فرنٹ لائن ورکرز' کو دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج آندھراپردیش میں گرام پنچایت انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔ انتخابات 4 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ تاہم پہلا مرحلہ 5 فروری، دوسرا مرحلہ 9، تیسرا 13 اور چوتھا مرحلہ 17 فروری کو منعقد ہوگا۔ وہیں اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقامی ادارہ جات انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرنے کے فوری بعد ریاستی حکومت انتخابات کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے حکومت نے ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ حکومت کی جانب سے دائر پٹیشن پر 11 جنوری کو ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
TAGGED:
آندھراپردیش