آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ غریبوں کو گھر بنانےکےلیےقرض فراہم کریں۔ انھوں نے بینکوں کو یقین دلایا ہے کہ اگر وہ 3 فیصد سود پر قرض دے تو حکومت باقی سود برداشت کرے گی۔وزیراعلی نے تمام کرایہ دار کسانوں کے لیے فصلوں کے قرضوں کو لازمی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ آندھراپردیش نے مشکل صورتحال میں بینکروں کے تعاون کی وجہ سے موثر کارکردگی دکھائی ہے جب کہ بحران کی وجہ ملک کی جی ڈی پی بھی گر گئی ہے۔ انہوں نے اس کارکردگی کے لیے بینکرز کو مبارکباد دی۔