حیدرآباد کے سینٹ فرانسس کالج نے طالبات کے لیے گذشتہ دنوں گھٹنوں کے برابر کرتا پہننے کا متنازع حکم دیا تھا۔
انتظامیہ نے کالج کی طالبات کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے گھٹنوں کے برابر یا اس کے نیچے تک کرتے پہنیں۔اس قانون پر یکم اگست سے عمل کیا جارہا ہے۔قانون کی خلاف ورزی پر طالبات کو معطل کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں دکھایا گیا کہ اس قانون پر عمل کرنے والی طالبات کو ہی اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ آج ان طالبات نے بڑے کرتے پہن کر کالج کے سامنے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔