اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹ سلپ نہیں ملی، اس طرح حاصل کریں - حیدرآباد کی خبریں

ووٹر اپنا وارڈ نمبر سلیکٹ کرتے ہوئے ووٹر آئی ڈی درج کر کے سلپ حاصل کر سکتا ہے۔ اسے ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اس کا پرنٹ لے کر الیکشن بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔

ووٹ سلپ نہیں ملی،اس طرح حاصل کریں
ووٹ سلپ نہیں ملی،اس طرح حاصل کریں

By

Published : Dec 1, 2020, 2:31 PM IST

جی ایچ ایم سی کے ووٹرز کو اگر ووٹر سلپ موصول نہیں ہوئی ہے تو انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

جنھیں ووٹ سلپ نہیں ملی وہ کمپیوٹر یا موبائل سے اسے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں اور حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

voterslipuib.tsec.gov.in ٹائپ کریں۔ جی ایچ ایم سی الیکشن سے متعلق ویب سائٹ شروع ہوگی۔ اس میں ضلع اربن / لوکل باڈی سیکشن میں جی ایچ ایم سی لکھا ہوتا ہے۔

اس میں اپنا وارڈ نمبر سلیکٹ کرتے ہوئے ووٹر آئی ڈی درج کر کے سلپ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسے ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اس کا پرنٹ لے کر الیکشن بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا جاسکتا ہے۔

searchvoterslipuib.tsec.gov.in لنک کے ذریعہ بھی نام اور وارڈ نمبر ڈال کر سلپ حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ مائی جی ایچ ایم سی ایپ کے ذریعہ ووٹ سلپ لی جاسکتی ہے۔ مذکورہ ایپ میں جی ایچ ایم سی الیکشن 2020 پھر ڈاون لوڈ یور ووٹر سلپ پر کلک کرتے ہوئے اپنا نام یا ووٹر کارڈ نمبر درج کر کے سلپ لی جا سکتی ہے۔

جنھیں سلپ نہیں ملی وہ اس طرح اپنا ووٹ سلپ حاصل کرتے ہوئے ووٹ ضرور ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ وزیر کے قافلے پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details