حیدرآباد کے اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں جی ایچ ایم سی الیکشن کی ری پولنگ شروع ہوچکی ہے۔ انتخابی نشانوں میں چھیڑ چھاڑ ہونے کے تناظر میں 69 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ رائے شماری کرائی جارہی ہے۔
حیدرآباد کی ضلع کلکٹر شویتا مہنتی نے کہا کہ ری پولنگ کے پیش نظر تمام ریاستی، مرکزی حکومت ، بلدیاتی اداروں ، تعلیمی اداروں ، نجی کمپنیوں اور کاروباری مراکز کو بند قرار دیا گیا ہے۔