اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات: سیاسی کارکنوں کو کورنٹائن میں جانے کا مشورہ - تلنگانہ پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر

تلنگانہ میں کووڈ-19 وبا کی صورتحال قابو میں ہے لیکن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں اور دیگر کارکنوں کو قرنطین ہونے کا مشورہ دیا گیا۔

'GHMC poll candidates should quarantine for a week'
جی ایچ ایم سی انتخابات: سیاسی کارکنوں کو کورنٹائن میں جانے کا مشورہ

By

Published : Dec 3, 2020, 3:14 PM IST

تلنگانہ پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے جبکہ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں مہم چلانے والے رہنماؤں، نمائندے اور کارکنوں کو ایک ہفتہ کےلیے کورنٹائن میں جانے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ ’اگرچہ کہ تلنگانہ میں کورونا کے سب سے کم فعال کیسز ہیں، اموات کی شرح انتہائی کم جبکہ صحتیابی کی شرح اچھی ہے لیکن درجہ حرارت میں کمی اور انتخابات کے دوران ہجوم کا ایک مقام پر جمع ہونا تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں کو ایک ہفتہ کےلیے تنہا رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے سیاسی کارکنوں کو کسی بھی علامت ظاہر ہونے پر بغیر کسی تاخیر کے قریبی پرائمری ہیلتھ کیر سنٹر یا ہسپتال سے رجوع ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں ابھی تک 55 لاکھ 51 ہزار 620 ٹسٹ کئے گئے اور 2 لاکھ 70 ہزار 883 کیسز درج کئے گئے جبکہ فی الحال صرف 9 ہزار 266 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 96.03 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details