اطلاعات کے مطابق جی ایچ ایم سی انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک صرف 18.20 فیصد پولنگ ہوئی۔ صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ تاہم ابتدائی اوقات میں پولنگ بوتھ پر ووٹرز کی کم تعداد دیکھی گئی۔ 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود صرف 18.20 فیصد ہی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اگلے پانچ گھنٹوں میں پولنگ کا کیا رجحان رہتا ہے۔
دوپہر ایک بجے تک 8.9 فیصد پولنگ، رین بازار میں سب سے کم 0.65 فیصد ووٹنگ
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کا صبح 7 بجے آغاز ہوا- اب تک بہت کم ووٹنگ ریکارڈ کی گئی اور رائے ووٹرز میں کم جوش و خروش دیکھا گیا۔
دوپہر ایک بجے تک 8.9 فیصد پولنگ، رین بازار میں سب سے کم 0.65 ووٹنگ
حیدرآباد میں صبح موسم سرد ہونے کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی کم تعداد دیکھی گئی جبکہ دوپہر تک بھی پولنگ بوتھ پر بہت ہی کم ووٹرز پہنچے۔ پولنگ شام 6 بجے تک کی جائے گی۔
گڈی ملکاپور میں دوپہر ایک بجے تک سب سے زیادہ 49.19 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ رین بازار ڈویژن میں سب سے کم 0.56 فیصد ووٹنگ ہی ہوپائی۔
Last Updated : Dec 1, 2020, 2:13 PM IST