حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں واقع کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) رونالڈ راس نے کہا کہ شہرحیدرآباد کی قدیم تاریخی عمارتوں کی تزئین و بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے پرانا شہرحیدرآباد کی 6 قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کامعائنہ کیا، ان میں چھتہ بازار، حسینی علم کمان،شیخ فیض کمان،دیوان دیوڑھی کمان، دبیر پورہ کمان کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کو سردار محل کی عمارت کو 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین نو کی ہدایت دی۔ انہوں نے گلزار حوض کا بھی معائنہ کیا جس کی حال ہی میں تزئین نو کی گئی ہے.
واضح رہے کہ حیدرآباد میں قطب شاہی دور میں کئی عمارتیں تعمیر کی گئی جس میں گولکنڈہ، چارمینار, مکہ مسجد، کے علاوہ ہزاروں عمارتیں تعمیر کرائیں گئی جس میں سے کئی عمارتیں مخدوش ہوچکی ہے۔ کئی عمارتیں کو مٹا دیا گیا جو عمارتیں موجود ہیں اس کی تعمیر نو یا مرمت کرنے کی ضرورت ہے تو دوسری جانب آصف جاہی سلطنت کے دور میں تعمیر کردہ عمارتیں کے کوئی پرسان حال نہیں ہیں۔