اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gas Cylinder Explosion in Hyderabad: حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں - سیلینڈر پھٹنے سے ہوٹل کی دیوار ٹوٹ گئی

کنگس ہوٹل میں دوپہر کے وقت ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی،مذکورہ ہوٹل کے تمام ملازمین اورگراہک وہاں سے جان بچا کرباہرنکلنے میں کامیاب رہے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ LPG cylinder explodes in hotel in Mehdipatnam

آتشزدگی
آتشزدگی

By

Published : Aug 11, 2022, 10:11 AM IST

حیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم میں واقع کنگس فیملی ہوٹل میں آج گیس سلندڑپھٹ پڑا،جس کے سبب ہوٹل میں آگ لگ گئی،آتشزدگی کے سبب ہوٹل کی عمارت کونقصان پہنچا،دھماکہ اس قدرشدید کا تھا کہ ہوٹل کی دیواریں ٹوٹ گئیں، اورآگ لگ گئی، جس کے نتیجہ میں فرنیچر اوردیگراشیاء جل کرخاکستر ہو گئیں۔

آتشزدگی

LPG cylinder explodes in hotel in Mehdipatnam


فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق ایک ہوٹل میں دوپہر کے وقت ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی،مذکورہ ہوٹل کے تمام ملازمین اور گراہک وہاں سے جان بچا کرباہرنکلنے میں کامیاب رہے، فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، فوری طورپرکسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دھماکہ کے بعد اطراف واکناف کے علاقہ میں خوف کی لہردوڑ گئی۔

مزید پڑھیں:ساکی ناکہ میں سلنڈر دھماکہ، 5 زخمی، ایک ہلاک

طلاع ملتے ہی مقامی مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوٹر و سابق مئیر ماجد حسین نے متاثرہ علاقے کے دورہ کیا،اور فائر انجن اور دیگر سرکاری اداروں کو ضروری ہدایات دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details