حیدرآباد کے پرانے شہر کے سردار محل میں 20 ،جنوری کی رات ایک مکان میں پکوان گیس سلنڈر پھٹ پڑا تھا جس میں 13لوگ جھلس گئے تھے۔اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اتوار کی رات ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔
اس طرح اس حادثہ میں اب تک چار افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ان تمام کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پکوان کیا جارہا تھا۔