اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف کی ہڑتال - آوٹ سورسنگ ملازمین

گاندھی اسپتال کے طبی ملازمین نے کہا ہے کہ 'وہ اپنی جان پر کھیل کر کورونا کے مریضوں کا علاج کررہے ہیں تاہم ان کو مناسب تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں'۔

gandhi hospital outsourcing staff strike start from fifteenth july
گاندھی اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف کی ہڑتال

By

Published : Jul 15, 2020, 3:05 PM IST

شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں کام کرنے والے آوٹ سورسنگ ملازمین، سینیٹائزیشن ورکرس، سیکوریٹی گارڈس اور پیشنٹ کیئر اسٹاف نے آج ( 15 جولائی 2020) سے ہڑتال شروع کردی ہے۔

ان ملازمین کی ہڑتال کو مزدور یونین سی آئی ٹی یو کی تائید حاصل ہے۔

گذشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کئی ایک مسائل کی یکسوئی کے لئے انتظامیہ اورحکومت سے کئی مرتبہ مطالبہ کرچکے ہیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں۔ ان ہی حالات کے پیش نظر آج سے یہ ہڑتال شروع کی گئی ہے۔

ان ملازمین نے کہا کہ 'وہ اپنی جان پر کھیل کر کورونا کے مریضوں کا علاج کررہے ہیں تاہم ان کو مناسب تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں'۔

مزید پڑھیں: عثمانیہ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کووڈ-19سے متاثر

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری پر ان کے مطالبات کو پورا کرے۔ اس ہڑتال کے نتیجہ میں اسپتال کی او پی ڈی اور دیگر خدمات متاثر رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details