شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال جس کو کورونا کے مریضوں کے علاج کا ایک اہم مرکز بنایاگیا ہے، میں کام کرنے والے آوٹ سورسنگ ملازمین،سینی ٹیشن ورکرس،سیکوریٹی گارڈز اور پیشنٹ کیراسٹاف نے آج سے ہڑتال شروع کردی ہے۔ان ملازمین کی ہڑتال کو مزدور یونین سی آئی ٹی یو کی تائید حاصل ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کئی ایک مسائل کی یکسوئی کے لئے انتظامیہ اورحکومت سے کئی مرتبہ نمائندگی کرچکے ہیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں جس کے پیش نظر آج سے یہ ہڑتال شروع کی گئی ہے۔