ٹی آ رایس کے صدر اورتلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے سکھیندر ریڈی کو پارٹی امیدوار کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ یادریڈی کو نااہل قرار دیئے جانے کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوئی ہے۔
کونسل کی سیٹ کےلیے ٹی آر ایس امیدوار کا اعلان - TRS candidate for MLC bypoll
تلنگانہ کی حکمران تلنگانہ راشٹرسمیتی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کی واحد مخلوط نشست کیلئے سابق رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی امیدوار ہونگے۔

کونسل نشست کےلیے ٹی آر ایس امیدوار کا اعلان
اسمبلی انتخابات سے قبل یاد ریڈی ٹی آر ایس چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔
اس نشست کیلئے الیکشن کا اعلامیہ 7اگست کو جاری کیا جائے گا۔نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 14اگست ہوگی۔ اگر الیکشن ضروری ہوا تو 26 اگست کو کرایا جائے گا اور اسی دن نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔