اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھینسہ تشدد واقعہ: اعلی سطحی جانچ کرانے کی ڈی جی پی کو ہدایت - کشن ریڈی کی ہدایت

کشن ریڈی نے بھینسہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ڈی جی پی سے دو مرتبہ بات چیت کی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے دینے کے لئے معقول پولیس بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔

بھینسہ تشدد واقعہ: اعلی سطحی جانچ کرانے کی ڈی جی پی کو ہدایت
بھینسہ تشدد واقعہ: اعلی سطحی جانچ کرانے کی ڈی جی پی کو ہدایت

By

Published : Mar 9, 2021, 5:28 PM IST

تلنگانہ کے حساس ترین بھینسہ ٹاؤن میں ہوئے تشدد کے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کروانے کی ریاست کے ڈی جی پی کو مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے ہدایت دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ لا اینڈ آرڈر ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھینسہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کشن ریڈی جنہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں آج اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ ایک مختصر ویڈیو جاری کی، کہا کہ اس واقعہ کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو تفصیلات سے واقف کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کووند اور وزیراعظم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر رنج کا اظہار کیا

کشن ریڈی نے ان واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ڈی جی پی سے دو مرتبہ بات چیت کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے دینے کے لئے معقول پولیس بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details