حیدرآباد میں موسلادھاربارش - full-rain-in-hyderabad
حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں دیر رات اور علی الصبح زبردست بارش ہوئی۔
حیدرآباد پرانے شہر میں علی الصبح پانچ بجے کے قریب بارش شروع ہوئی،اور دیکھتے ہی دیکھتے بارش تیز ہوگئی، جس کی وجہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
جبکہ دیر رات بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، خیرت آباد،رام نگر، حمایت نگر،ایس آر نگر،مہدی پٹنم،نامپلی،لکڑی کا پل، بیگم پیٹ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، تیز بارش کی وجہ نمس اسپتال کے پاس واقع میٹرو کے نیچے کے سمنٹ اینٹ گرگئے۔
بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، جس کی وجہ مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انتظامی عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لیے مصروف عمل ہے۔