اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مفت پانی اسکیم کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے' - اردو نیوز تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کےرکن محمد علی شبیر نے الزام عائد کیا کہ گریٹر حیدرآباد میں عوام کو ماہانہ 20,000 لیٹرپانی کی سپلائی کی اسکیم کا مقصد حیدرآباد کی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ حکومت نے اسکیم کے بارے میں وضاحت کئے بغیر ہی اعلان کردیا جس کے سبب یہ واضح نہیں ہے کہ اسکیم سے کتنے خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔

'مفت پانی اسکیم کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے'
'مفت پانی اسکیم کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے'

By

Published : Jan 14, 2021, 10:27 AM IST

محمد علی شبیر نے کہا کہ 20,000 لیٹر مفت پانی کی سربراہی اسکیم سے صارفین کو فائدہ کے بجائے مزید الجھن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

صارفین کے پاس پہلے سے واٹر میٹرس موجود ہیں لیکن حکومت انہیں نئے میٹرس نصب کرنے کی ہدایت دے رہی ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ صارفین سے نئے میٹرس کے چارجس کے طور پر بھاری آمدنی حاصل کرنے کےلیے یہ اسکیم تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سلم علاقوں میں سرکاری نلوں سے پانی کی سپلائی کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ گھریلو صارفین کو نئی اسکیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، برخلاف اس کے نئے میٹر نصب کرنے سے ان پر مالی بوجھ عائد ہوگا۔

انہوں نے موجودہ میٹرس کی جگہ نئے میٹرس نصب کرنے کی شرط پر سخت تنقید کی۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ اپارٹمنٹ اور ہمہ منزلہ عمارتوں میں قیام کرنے والے افراد کو اسکیم سے کس طرح فائدہ ہوگا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے۔

فلیٹ کے مالکین کس طرح اپنا علحدہ میٹر نصب کرسکتے ہیں جبکہ ساری عمارت کیلئے ایک ہی میٹر ایک کنکشن کے ساتھ ہوتا ہے۔

انہوں نے اسکیم سے استفادہ کیلئے آدھار کو مربوط کرنے پر سخت اعتراض کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آدھار معلومات کے ذریعہ عوام کی نجی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔جب کہ ہائیکورٹ نے حال ہی میں جائیداد کے رجسٹریشن کو آدھار سے مربوط کرنے کی مخالفت کی۔

محمد علی شبیر نے مفت پانی کی سپلائی اسکیم کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نئے میٹرس کے نام پر صارفین پر اضافی بوجھ عائد نہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details