اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ذہنی معذور بچوں کا مفت علاج - پرانے شہر حیدرآباد

وجے دیوی فاؤنڈیشن گذشتہ کئی سالوں سے ذہنی معذور بچوں کا علاج کرتے آرہے ہیں-

free-treatment-for-mentally-handicapped-children-in-hyderabad
حیدرآباد میں ذہنی معذور بچوں کے لیے مفت علاج

By

Published : Mar 22, 2021, 2:06 PM IST

ڈاکٹر پرشانت اوتجی نے کہا کہ حیدرآباد میں دماغی امراض میں مبتلا زیادہ تر بچے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں- جن میں سے 60 فیصد بچے پرانے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں -

جس کی وجہ یہ ہے کہ حاملہ خواتین وقت پر نہیں سوتی ہیں پیدائش سے وہ بچے دماغی کمزور ہوتے ہیں اس کے علاوہ گھروں میں تشدد کی وجہ سے ماں کے شکم میں رہنے والے بچوں پر تشدد کے اثر ہوتے ہیں-

حیدرآباد میں ذہنی معذور بچوں کا مفت علاج

انہوں نے کہا کہ بچوں کو موبائل فون اور ٹی وی سے دور رکھیں جو بچے فون اور ٹی وی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ بچے تعلیم کے معاملے میں پیچھے ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کا حافظہ کمزور ہو جاتا ہے- جو بچے 3 یا 4 سال کی عمر تک بات چیت نہیں کرتے ان بچوں کو دماغ کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور دماغ کی دوائیوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details