حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ریاست میں مختلف سرکاری محکموں میں تقریباً 80 ہزار اسامیاں پُر کی جارہی ہیں۔ ان اسامیوں میں گروپ وَن، ٹو، تھری، فور کے علاوہ انجینیئرنگ اور محکمۂ پولیس میں بھی ہزاروں اسامیاں شامل ہیں۔ اس تعلق سے ایم ایس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تلنگانہ کے طلباءکے لیے محکمۂ اقلیتی بہبود کے اشتراک سے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Vacancies in various government departments of Telangana
اس ضمن میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد انور احمد نے اپنے ادارے کی جانب سے اقلیتی طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کے پروگرام کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کی۔ انور احمد نےکہا کہ 'سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی بڑھانے کا یہ ایک سنہرا موقع ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتوں کے اعلان پر انور احمد نے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا اور اقلیتی طلباء سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں اس کا فائدہ اٹھائیں۔ Free coaching for minority students in Telangana