اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Coaching for Police Recruitment: حیدرآباد میں پولیس تقررات کے لیے فری کوچنگ

خان لطیف محمد خان اسٹیٹ کی ‏دوسری منزل پر ماہ جولائی میں باقاعدہ کلاسس کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ فری کراش کورس روزانہ فل ٹائم رہے گا۔ امیدواروں ‏کو انگریزی‘اردو اور ہندی میں کوچنگ دی جائے گا اور انہیں مفت کورس میٹرئیل بھی فراہم کیا جائے گاجو امیدوار ‏تیلگوزبان پر عبورنہیں رکھتے انہیں یہاں کوچنگ حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔Free Coaching for Police Recruitment

حیدرآباد میں پولیس تقررات کے لیے فری کوچنگ
حیدرآباد میں پولیس تقررات کے لیے فری کوچنگ

By

Published : Jul 1, 2022, 1:00 PM IST

چیرمین سکینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ محمدآصف حسین سہیل نے روزنامہ منصف کے اشتراک ‏سے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹراور کانسٹبل کی جائیدادوں پر بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کو ابتدائی تحریری امتحان ‏‏(پریلمنری ٹسٹ 2022) کیلئے فری کراش کورس کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔Free Coaching for Police Recruitment

اس سلسلہ میں امیدواروں کے رجسٹریشن کےلیے خان لطیف محمدخان اسٹیٹ روبرو فتح میدان میں خصوصی ڈیسک قائم کیاگیا ہے جہاں نوجوان جوسب انسپکٹر اور ‏کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے محکمہ پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کرو اچکے ہیں وہ یہاں ‏فری کراش کورس کے لئے اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔

حیدرآباد میں پولیس تقررات کے لیے فری کوچنگ

خان لطیف محمد خان اسٹیٹ کی ‏دوسری منزل پر ماہ جولائی میں باقاعدہ کلاسس کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ فری کراش کورس روزانہ فل ٹائم رہے گا۔ امیدواروں ‏کو انگریزی‘اردو اور ہندی میں کوچنگ دی جائے گا اور انہیں مفت کورس میٹرئیل بھی فراہم کیا جائے گاجو امیدوار ‏تیلگوزبان پر عبورنہیں رکھتے انہیں یہاں کوچنگ حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔

آصف حسین سہیل نے صحافیوں کو بتایا ‏کہ امیدواروں کو کوچنگ دینے کے لیے ایان پولیس اکیڈیمی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن کے پاس محکمہ پولیس کے تربیت ‏یافتہ عہدیدار تجربہ کار اور ماہرین پر مشتمل فیکلٹی موجودہے۔ انھوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ‏ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق اس سال 15,644 کانسٹبل اور 554 سب انسپکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی ‏کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گزشتہ ریکروٹمنٹ میں 978 جائیدادیں جن میں حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کی 843 جائیدادیں ‏مخلوعہ ہیں جس میں‎ BC-E ‎زمرہ کی145 جائیدادوں پر بھرتی نہیں ہوسکی تھی۔ اس سال وہ بھی پرکی جائیں گی۔

انہوں نے ‏بتایا کہ اس سال ریکروٹمنٹ بورڈ نے امیدوار وں کے سلیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی ہے جس کے مطابق پہلے ‏امیدواروں کا پریلمنری ٹسٹ ہوگا جس میں 200منجملہ 60 نشانات حاصل کرنا ہوگا۔ پریلمنری ٹسٹ میں اہلیت کے بعدہی ‏فزیکل اور مین تحریری ٹسٹ منعقد ہوگا۔ پریلمنری ٹسٹ سب انسپکٹرکےلیے 7اگست اور کانسٹبل کا ٹسٹ 21اگست کومنعقد ‏ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد کوچنگ کلاسس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details