حیدرآباد: پیر کو تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں مسافروں کی ریکارڈ تعداد میں سفر کیا۔ آر ٹی سی ای ڈی (آپریشنز) منی شیکھر نے وضاحت کی کہ خواتین کے لئے مفت بس سروس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے بسوں میں سفر کیا۔ پیر کو اس تعداد میں مزید 9 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ اتوار کے دن 41 لاکھ خواتین نے مفت بس سروس کا فائدہ اٹھایا اور مختلف مقامات کا سفر کیا۔ خواتین کے لیے پوری ریاست میں مفت بس سفر دستیاب ہورہی ہے۔
تلنگانہ آر ٹی سی کے مطابق کانگریس حکومت کی جانب سے 9 دسمبر سے مفت بس اسکیم کے آغاز سے اب تک خواتین نے ریکارڈ تعداد میں بسوں میں سفر کیا۔ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے اس ہجوم کا اندازہ لگاتے ہوئے آر ٹی سی کے عہدیداروں نے باقاعدہ اور اضافی بسز کا بندوبست کیا جبکہ ڈرائیور اور کنڈکٹر ہفتہ کی چھٹی لئے بغیر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ آر ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ بسوں میں سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی تعداد درج کی گئی ہے۔