حیدرآباد:حیدرآباد میں پیر کے روز آوارہ کتوں کے حملے میں ایک چار سالہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔ بچے نے آوارہ کتوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ کتوں نے چاروں طرف سے اسے گھیر لیا اور اس پر حملہ کردیا جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔ جس کے بعد بچے کو ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال آنے سے قبل ہی بچے کی موت واقع ہوگئی تھی۔ ضلع نظام آباد کے اندلوائی منڈل سے تعلق رکھنے والا گنگادھر نامی شخص چار سال قبل روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا۔ گنگادھر حیدرآباد کے چھ نمبر چو راہے پر واقع ایک کار سروس سینٹر میں چوکیدار کے طور پر کام کرنے لگا اور وہ عنبرپیٹ کے اروکولہ بستی باغ میں بیوی جنپریہ، چھ سالہ بیٹی اور چار سالہ بیٹے پردیپ کے ساتھ رہتا ہے۔
Stray Dogs Killed Boy آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ کی موت - تلنگانہ اردو نیوز
حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک چار سال کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔ Four Year Old Boy Dies after Stray Dogs Attack
اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے گنگادھر جہاں سروس سینٹر پر کام کرتا ہے وہاں اس نے اپنے دونوں بچوں کو لے گیا۔ بیٹی کو پارکنگ میں کیبن میں بیٹھایا اور بیٹے پردیپ کو سروس سینٹر کے اندر لے گیا۔ جہاں اس کا بیٹا پردیپ کھیلنے لگا۔ اس کے بعد گنگادھر ایک کام کے سلسلے میں چوکیدار کے ساتھ دوسرے علاقے میں چلا گیا۔ پردیپ کھیلتے کھیلتے اپنی بہن کو ڈھونڈنے کے لیے کیبن کی طرف گیا اسی دوران آوارہ کتے اس کے پیچھے لگ گئے، پردیپ ڈر گیا اور اس نے کتوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کتوں نے اس پر حملہ کردیا جس کے بعد پردیپ شدید زخمی ہوگیا۔ وہیں کتوں نے پردیپ کی ٹانگ اور ایک ہاتھ پکڑ کر گھسیٹا جس کے بعد اس کے چیخنے چلانے کے بعد اس کی چھ سالہ بہن آئی اس نے یہ سب دیکھا اور ڈر گئی اس کے بعد اس نے اپنے والد کو اس کی اطلاع دی، جب تک گنگادھر وہاں پہنچا تب تک کتے اسے چھوڑ کر بھاگ گئے، شدید زخمی بچے کو لے کر گنگادھر ایک نجی اسپتال پہنچا، جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :Stray Dog Attack in Golconda Hyderabad: حیدرآباد کے گولکنڈہ میں آوارہ کتوں کا حملہ، ایک بچہ ہلاک