اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی آرایس رہنما پرحملہ - ٹی آرایس رہنما حملے میں زخمی

دیوئیا نے الزام لگایا کہ پی کنکیش اور کرانتی اس حملہ کے پس پردہ ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ ان سے اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔

ٹی آرایس رہنما پرحملہ
ٹی آرایس رہنما پرحملہ

By

Published : Sep 30, 2020, 8:03 PM IST

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رہنما این دیوئیا پر، چار نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔یہ واردات کل شب تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اراضی کا تنازعہ حملے کی وجہ ہے۔پولیس نے کہاکہ کل شب تقریبا 12بجے چار افراد دیوئیاکے مکان پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا۔رہنما جو سورہے تھے۔دروازے کی دستک سن کر دروازہ کھولا جس کے بعد ان افراد نے ان کو باہر آنے کی ہدایت دی۔

جب انھوں نے باہر آنے سے انکار کیا تو ان افراد نے دیوئیا کی کالر کھینچ کر باہر نکالا اور تاریکی میں سنسان مقام پر لے گئے جہاں ان کی بُری طرح پٹائی کردی۔ایک شخص نے پستول نکالی اور ان کو مارنے کی دھمکی دی۔اسی دھینگامشتی میں پستول زمین پر گر گئی۔اسی دوران دیوئیا کی چھوٹی بیٹی سومیا جو یہ تمام منظر دیکھ رہی تھی، مدد کے لئے چیخ وپکار شروع کردی۔اس چیخ وپکار پر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں دیوئیا نے پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع دی، جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے جانچ شروع کردی۔دیوئیا نے الزام لگایا کہ پی کنکیش اور کرانتی اس حملہ کے پس پردہ ہوسکتے ہیں کیونکہ ان سے اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش، رائل سیما میں مانسون سرگرم

ABOUT THE AUTHOR

...view details