حیدرآباد: تلنگانہ کے حیدرآباد میں حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے بائیک کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح شہر حیدرآباد کی بنجاراہلز روڈ نمبر 2 پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کار ڈرایئور کی شناخت انوش ریڈی کے طور پر ہوئی ہے، انوش ریڈی حالت نشہ میں کار کو تیز رفتاری کے ساتھ چلارہا تھا۔ اس کے ساتھ کار میں اس کا دوست کلیان ریڈی بھی تھا جس کا تعلق کوتہ پیٹ سے ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس فوری وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے انوش کو پکڑ لیا۔ کار کی تلاشی کے دوران اس میں پولیس کو گانجہ کا پتہ چلا جس کو ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے حالت نشہ میں ہونے والے ان نوجوانوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی۔ بعد ازاں اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Telangana سکندرآباد میں بس کا بریک فیل ہونے سے موٹر سائیکل سوار کی موت