اردو

urdu

ETV Bharat / state

Four People Were Killed In A Road Accident: چار افراد کی سڑک حادثے میں موت - Four people were killed in a road accident in ts

تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے کوٹھا گوڈیم علاقے میں لاری اور کار ٹکرا گئی کار میں سوار تین افراد رامو، کلیان اورشیوا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اروند اوررندھیر شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو یلندو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ وہاں علاج کے دوران اروند کی موت ہوگئی۔ ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والے رندھیر کی حالت نازک ہے۔ Four people were killed in a road accident

چارافراد کی سڑک حادثے میں موت
چارافراد کی سڑک حادثے میں موت

By

Published : Jan 21, 2023, 2:28 PM IST

کوٹھا گوڈیم: جمعہ کی رات 10:30 بجے بھدردری کوٹھا گوڈیم ضلع کے یلندو منڈل کے کوٹیلنگلا موڑ پر سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوشدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی تفصیلات کے مطابق رامو (33)، کلیان (34)، شیوا (33)، ورنگل ضلع کے رندھیر اور ہنومان کونڈا ضلع کے کملا پور کے رہنے والے باشابتولہ اروند (20) شادی سے پہلے کی رسومات کے لیے جا رہے تھے۔ بھدری ضلع کے برگامپاڈو منڈل کے گاؤں کوٹیلنگلا موڑ پر ایک لاری اور کار آپس میں ٹکرا گئی۔

اس واقعہ میں کار میں سوار تین افراد رامو، کلیان اور شیوا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اروند اور رندھیر شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو یلندو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ وہاں علاج کے دوران اروند کی موت ہو گئی۔ ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والے رندھیر کی حالت نازک ہے۔ اسے بہتر علاج کے لیے کھمم منتقل کر دیا گیا۔ واقعے سے متعلق مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مزید پڑھیں:Car accident In Himachal: ہماچل میں کار کھائی میں گرپڑی، دو نوجوان ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details