اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی خود کشی - منچریال

تلنگانہ کے منچریال ضلع کے ملکاپلی میں قرض کے بوجھ کے سبب ایک ہی خاندان کے چارافراد نے خود کشی کرلی۔

four members of same family committed suicide in mancherial district
تلنگانہ:ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی خود کشی

By

Published : Mar 25, 2021, 1:19 PM IST

قرض سے پریشان کاسیپیٹا منڈل ملکاپلی میں ایک خاندان کے سربراہ رمیش اور اس کی بیوی پدما نے اپنے کمرے کے سیلنگ فین سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی جب کہ ان کے بیٹے اکشے اور بیٹی سومیا کی لاشیں دوسرے کمرے میں پائی گئیں۔ بیٹی حال ہی میں اپنے سسرالی سے گھر آئی تھی۔

اس المناک واقعہ کے بعد علاقہ میں علاقے میں غم کی لہردوڑ گئی۔

سوسائیڈ نوٹ

رمیش نے ایک سوسائیڈ نوٹ میں لکھا کہ حال ہی میں کھیت میں 30 ایکڑ فصل اگانے میں اس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس نے خود کشی نوٹ میں مزید لکھا کہ 'میرے پاس قرض ادا کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسی لیے میں اپنے خاندان کے ساتھ خود کشی کر رہا ہوں'۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details