اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں منشیات کے ساتھ چار گرفتار - اسپیشل اوپریشن ٹیم

تلنگانہ پولیس نے ایل بی نگر سے 108 کلو گرام منشیات کو ضبط کیا ہے۔

marijuana seized
marijuana seized

By

Published : Jan 30, 2020, 1:19 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:42 PM IST

ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد پولیس اور اسپیشل آپریشن ٹیم نے مشترکہ طور پر ایل بی نگر علاقے میں ایک سرچ اوپریشن چلایا۔

تلاشی مہم کے دوران پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا، ان لوگوں کے پاس سے 108 کلوگرام منشیات بھی برآمد کی۔ پولیس کو ملزمین کا سراغ ملا تھا، جس کے بعد تلاشی مہم کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیے:-
نربھیا کیس: اکشےکی عرضی پر سماعت آج
یورپی پارلیمنٹ میں سی اے اے مخالف تحریک پر ووٹنگ موخر

پولیس نے بتایا کہ چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان چار ملزمین کا نام گڈا کلیان، کالو بھائی، ادکتلا سارتھ کمار اور بھکتا رام کھارا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 'ملزمین سے 108 کلوگرام منشیات کے ساتھ ایک کار اور چار موبائل فونز بھی ضبط کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ان سے 14 لاکھ روپے بھی برآمد کر کے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے'۔

پولیس نے اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'ملزمین نے اُڑیسہ سے 2000 فی کلو میں منشیات خریدی تھی، اور 8000 فی کلو میں اسے راجستھان میں فروخت کرنا تھا'۔
پولیس نے سارے ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیے:-
'بابائے قوم' انسانیت و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت
ڈاکٹر کفیل خان گرفتار

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details