اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: سکریٹریٹ کی مساجد کا سنگ بنیاد جلد

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشتاق ملک کا کہنا ہے کہ مذکورہ تنظیم سکریٹریٹ مساجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے گذشتہ ایک سال سے جدوجہد کرتے آرہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے شکرگزارنہیں ہیں- کیونکہ حکومت نے بغیر کسی اطلاع کے مساجد کو شہید کردیا اور تعمیر نو کے سلسلے میں ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔

سکریٹریٹ کی مساجد کا سنگ بنیاد جلد
سکریٹریٹ کی مساجد کا سنگ بنیاد جلد

By

Published : Aug 17, 2021, 12:17 PM IST

ایک سال قبل تلنگانہ سکریٹریٹ کے احاطہ میں واقع دو مساجد کو مسمارکر دیا گیا تھا۔ مساجد کو مسمار کیے جانے کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا-

گذشتہ ایک سال سے ٹی آر اسی کے رہنما مساجد کی تعمیر نو کو لے کر وعدے کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئر مین محمد سلیم نے ایک اجلاس طلب کیا جس میں علما و مشائخین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی- اس اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشتاق ملک سمیت دیگر کئی سرکردہ افراد شریک تھے۔

سکریٹریٹ کی مساجد کا سنگ بنیاد جلد


اس موقع پر محمد سلیم نے مساجد کے ڈیزائن پلان پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر نو بہت جلد شروع کی جائے گی- مساجد کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا گیا ہے- مساجد کا سنگ بنیاد یوم عاشورہ کے بعد رکھا جائے گا-


جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشتاق ملک کا کہنا ہے کہ مذکورہ تنظیم سکریٹریٹ مساجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے گذشتہ ایک سال سے جدوجہد کرتے آرہے ہیں-

مزید پڑھیں:

حیدرآباد مساجد کی شہادت معاملہ: 'سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا' وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے شکرگزارنہیں ہیں کیونکہ حکومت نے بغیر کسی اطلاع کے مساجد کو شہید کر دیا اور تعمیر نو کے سلسلے میں ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ انہوں کہا کہ ابھی تک صرف سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخیں ہی مل رہی ہیں-

مساجد کی تعمیر نو کے لئے بجٹ جاری کردیا گیا ہے- حکومت اس بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے مساجد کا کام جلد شروع کرے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details