اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: اسٹیل برڈجز کا سنگ بنیاد رکھا گیا - ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے روایتی فلائی اوورس کے برخلاف یہ آزادانہ فلائی اوورس ہوں گے جو اسٹیل سے بنائے جائیں گے۔

حیدرآباد: اسٹیل برڈجز کا سنگ بنیاد رکھا گیا
حیدرآباد: اسٹیل برڈجز کا سنگ بنیاد رکھا گیا

By

Published : Jul 11, 2020, 4:02 PM IST

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے ساتھ مل کر شہر حیدرآباد میں بعض ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔اندراپارک سے وی ایس ٹی تک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھاگیا۔426کروڑ روپئے کے صرفہ سے ایلی ویٹیڈ کاریڈار اسٹیل برج،دوسرے فلائی اوور کی تعمیر کے کام انجام دیئے جائیں گے۔

پہلے مرحلہ میں 350کروڑروپئے کے صرفہ سے ایلی ویٹیڈ ایکسپریس برج کے کام کئے جائیں گے،دوسرے مرحلہ میں رام نگر سے باغ لنگم پلی تک تین لین والے فلائی اوور کی تعمیر کی جائے گی۔76کروڑروپئے سے یہ کام انجام دیئے جائیں گے جس کا سنگ بنیاد کشن ریڈی نے رکھا۔

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے روایتی فلائی اوورس کے برخلاف یہ آزادانہ فلائی اوورس ہوں گے جو اسٹیل سے بنائے جائیں گے۔اس کے اسٹیل کے ستون،اسٹیل کے پائیر کیپس،اسٹیل کے گرائیڈرس ہوں گے۔اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام(ایس آرڈی پی)کے تحت یہ پل کے کام انجام دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر تارک راما راو نے کہاکہ ایس آرڈی پی کے حصہ کے طورپر دوسرے فلائی اوور کی تعمیر کے کام کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)حدود میں سڑکوں کی ترقی کے کام انجام دیئے جائیں گے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کی شہر حیدرآباد کے تمام زیرالتوا کام مکمل کرلئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شیڈول کے مطابق ہی عنبرپیٹ فلائی اوور کے کام انجام دیئے جائیں گے۔انہوں نے اندراپارک تاوی ایس ٹی اسٹیل برج ایلی ویٹیڈ کاریڈار کی تعمیر کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے روایتی ڈھانچوں کے برخلاف کام کی جلد تکمیل ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ اسٹیل برج کی تعمیر پر روایتی برج کی تعمیر سے 20تا30فیصد صرفہ عائد ہوتا ہے تاہم یہ کام جلد مکمل ہوتے ہیں اور اس سے سڑک استعمال کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت 5000کروڑروپئے کے صرفہ سے اسکائی ویز کی تعمیر کے لئے پابند عہد ہے۔اس کے لئے دفاع کی اراضی حاصل کی گئی ہے۔اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں آرٹی سی کراس روڈ میں ہجوم کافی زیادہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر فلائی اوور کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ کئی سرمایہ کارحیدرآباد میں فائدوں بشمول روڈ انفراسٹرکچر اور ٹریفک کے آسان بہاو کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنگلورو جیسے شہر مین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے اور سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو دور کرتے ہوئے حیدرآباد کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سکریٹریٹ منہدم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details