تلنگانہ بانسواڑہ حلقہ اسمبلی کی ترقی غیرمعمولی اور دیگر حلقوں کے لیے مثالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور اسمبلی اسپیکر پوچارم سری نواس ریڈی نے بانسواڑہ حلقہ اسمبلی کے کوٹاگری میں اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کی عمارت کے سنگ بنیاد کے بعد منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے میں کیا۔ Mahmooad Ali on Minority School
اس عمارت کی تعمیر دو منزلہ ہوگی جس کے لیے 6 کروڑ روپیے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر پوچارم سری نواس ریڈی کی مقبولیت اور عوام دوستی کا ثبوت ان کے والہانہ استقبال سے کیا جاسکتا ہے۔ پوچارم سری نواس ریڈی نے اپنے حلقہ کی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے، جس کی وجہ سے عوام ان پر اپنی جان نچھاور کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ اپنے ساڑھے سات سالہ دور حکومت میں حکومت تلنگانہ نے ایسے کارنامے انجام دئے ہیں جنہیں پچھلی حکومتوں نے برسوں میں نہیں کیا۔