سابق بیڈ منٹن کھلاڑی اور اس کے دوبھائیوں جن کو ایک گروہ نے خود کو آئی ٹی کے عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اراضی کے ایک تنازعہ کے سلسلہ میں مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا،کے سلسلہ میں آندھراپردیش کی سابق وزیر بھوما اکھیلا پریہ اور ان کے شوہر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
اغوا کے الزام میں آندھراپردیش کی ساق وزیر اکھیلا پریا گرفتار حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے بتایا کہ کل رات علاقہ بوئن پلی میں سابق ہاکی کھلاڑی پروین راؤ اور ان کے دو بھائیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کے الزام میں سابق وزیر اکھیلا پریا، ان کے شوہر اور دیگر 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اکھیلا پریا کے شوہر مفرور ہے اور وہ ملزمین میں شامل ہے۔
گذشتہ رات وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کے ایک رشتہ دار پروین کمار کے مکان میں 15 افراد جو اپنے آپ کو آئی ٹی عہدیدار بتارہے تھے، داخل ہوئے اور تلاشی کے بہانے کچھ دستاویزات اور دیگر اشیا کا سرقہ کرلیا۔
گروپ نے پروین کمار اور ان کے بھائیوں کو اغوا کرلیا اور ایک فارم ہاوز میں منتقل کیا جبکہ پروین کمار نے بتایا کہ فارم ہاوز لے جانے سے قبل انہیں ایک کمرہ میں بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے اغوا کاروں پر زمین سے متعلق مختلف دستاویزات پر زبردستی دستخط لیے کا الزام بھی عائد کیا۔
گروپ پر شک کے بعد پروین کمار کے خاندان کے ایک رکن نے پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ اطلاع ملنے کے فوری بعد کمشنر پولیس انجنی کمار نے پروین کمار کے مکان کا دورہ کیا اور ایک ٹیم تشکیل دی جس نے صرف چند گھنٹوں کے اندر ہی تینوں کو بازیاب کرلیا جبکہ اغوا کاروں نے انہیں نارسنگی کے علاقہ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ایک زمین کے معاملہ میں تین کو اغوا کیا گیا اور مفرور ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔ متاثرہ خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ 15 افراد کا ایک گروپ جو خود کو آئی ٹی اور پولیس اہلکار باور کرارہے تھے نے سرچ وارنٹ پیش کیا اور گھر کے تمام افراد کو ایک کمرہ میں بند کردیا۔ گروپ نے تمام ارکان کے موبائیل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد مشتبہ افراد پر شک ہوا اور ہم نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔