اردو

urdu

ETV Bharat / state

راموجی فلم سٹی میں ایودھیا کے رام مندر کے کھڑاؤں کی آمد

ایودھیا میں اس مہینے کی 22 تاریخ کو رام مندر کے افتتاح کی تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ملک بھر کے ہندوؤں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مندر کے ٹرسٹ نے رام مندر کےلئے نایاب مورتی کا انتخاب جبکہ اس مورتی کے نایاب کھڑاؤں کی آج راموجی فلم سٹی میں امٓد ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 10:56 PM IST

حیدرآباد: ایودھیا میں اس مہینے کی 22 تاریخ کو رام مندر کے افتتاح کی تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ملک بھر کے ہندوؤں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مندر کے ٹرسٹ نے رام مندر کےلئے نایاب مورتی کا انتخاب جبکہ اس مورتی کے نایاب کھڑاؤں کی آج راموجی فلم سٹی میں امٓد ہوئی۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے رام مورتی کے نایاب کھڑاؤں کے درشن کئے۔ 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح سے قبل ہی نایاب کھڑاؤں کے درشن کرتے ہوئے بھکتوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ راموجی گروپ کے ملازمین اور عملے نے بڑی تعداد میں کھڑاؤں کے درشن کئے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں الیکشن کمیشن اور پارٹیوں کی میٹنگ، چندرا بابو نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی

فلم سٹی کی ایم ڈی وجیشوری نے اپنے سر پر نایاب کھڑاویں رکھ کر لائے اور خصوصی پوجا کی۔ اس کے بعد ادارے کے اعلیٰ افسران اور ملازمین نے عقیدت کے ساتھ کھڑاؤں کے درشن کئے۔ یہ نایاب کھڑاویں بنانے کا اعزاز حیدرآباد بوئین پلی کے کاریگر پٹمپلی راملنگا چاری کو جاتا ہے جنہوں نے یہ کھڑاویں انتہائی دلکش انداز میں بنائے۔ ان نایاب کھڑاؤں کا وزن 13 کیلوگرام ہے۔ اب یہ کھڑاؤں 22 جنوری کو رام مندر میں نصب کی جائے گی۔ راموجی گروپ کے ملازمین اور عملے نے بڑی تعداد میں کھڑاؤں کے درشن کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details