اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالی کے موقع پر حیدرآباد کے بازاروں میں پھولوں کی قیمت میں اضافہ

حیدرآباد، روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پیش نظر شہر حیدرآباد کے بیشتر بازاروں میں بڑے پیمانہ پر پھول فروخت کیلئے لائے گئے ہیں۔تہوار کی وجہ سے پھولوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوگیاہے-

ہوار کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں پھول خریدرہے ہیں۔
ہوار کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں پھول خریدرہے ہیں۔

By

Published : Nov 14, 2020, 9:23 PM IST

تہوار کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں پھول خریدرہے ہیں۔جاریہ سال ریاست کے کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے پھولوں کے پودوں کو نقصان ہوا اور اس کی قیمتوں میں اضافہ درج کیاگیا۔پھولوں کے تہواربتکماں اور دسہرہ کے برخلاف اس مرتبہ شہر کے بازاروں میں مختلف پھولوں کی بڑی تعداد میں آمد ہوئی ہے۔شہر کی مارکٹس میں دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹر سے بھی پھولوں کی بڑی تعداد لائی گئی۔دیوالی کے موقع پر گھروں اور منادر کوسجانے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر،کمرشیل کامپلکسس کو پھولوں سے سجایا جاتا ہے جس کے لئے ان پھولوں کی بڑے پیمانہ پر خریداری کی جاتی ہے۔ان پھولوں کی قیمت ان کے معیار کے لحاظ سے 70روپئے تا 250روپئے کے درمیان ہے۔پھولوں کے کسانوں نے کہاکہ اس مرتبہ بارش کی وجہ سے پھولوں کی پیداوار میں کمی ہوئی جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں اضافہ درج کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details