حیدرآباد کے علاقہ بیگم بازار کولسہ واڑی میں گزشتہ شب پیش آئے ایک نوجوان کے قتل کی واردات Begum Bazaar Murder Case کے سلسلہ میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس نے ملزمین کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ 21 سالہ نیرج پنوار نے دیڑھ سال پہلے سنجنا نام کی لڑکی سے بین طبقاتی شادی کی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لو میریج اس واردات کی اہم وجہ ہے۔ Five Arrested In Begum Bazaar Murder Case
Begum Bazar Murder Case: بیگم بازار قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار - بیگم بازار قتل کیس میں ملوث پانچ افراد گرفتار
حیدرآباد میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات کے سلسلہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے واردات میں مبینہ طورپر ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔Five Arrested In Begum Bazaar Murder Case
اس واردات کے بعد پولیس نے قریب میں واقع سی سی ٹی وی فوٹج بھی حاصل کیے اور موٹر سائیکل پر پہنچ کر یہ واردات انجام دینے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں۔ پولیس نے ان پانچ ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے دفعہ 302/324r/w341IPC لگاتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ قتل کی واردات کے بعد سے بیگم بازار میں آفرا تفری کا ماحول ہے اور ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے اس واردات کے خلاف ہفتہ کو بیگم بازار مارکٹ میں بند منایا۔ کسی بھی قسم کی ناگہانی کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری تعداد کو وہاں تعینات کردیا گیا ہے۔ Begum Bazaar Murder Case