ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبد میں 74 سالہ شخص کی کورونا وائرس موت ہو گئی ۔ وہیں متوفی کے خاندان کے چار افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے یہ پہلی موت ہے، جبکہ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 65 پہنچ گئی ہے۔ ریاستی وزیر صحت ایٹلہ راجندر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کے سبب 74 سالہ عمر رسیدہ شخص کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کے تمام طبی معائنوں کے ساتھ احتیاطی طور پر کورونا وائرس کی جانچ کی غرض سے خون کے نمونے گاندھی اسپتال کے ذریعے پونے روانہ کئے گئے۔
دوران علاج مریض کا انتقال ہوگیا جس کے بعد موصولہ رپورٹ میں متوفی کے کورونا سے متاثر ہونے کا پتہ چلا۔
جس کے بعد ان کے رابطے میں آنے والے اراکین خاندان کو شبہ کی بنیاد پر طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔