حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا، حج ہاؤس پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں ارض مقدس کے لیے روانہ ہوا۔ حیدرآباد کے حج ہاؤس سے 150 عازمین حج کا پہلا قافلہ صبح 6.15 بجے ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوا۔ شمس آباد ایئر پورٹ پر 10.15 بجے براہ مسقط جدہ کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ ریاست سے جملہ 46 فلائٹس کے ذریعہ عازمین سفر مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایئر پورٹ پر 10.15 بجے براہ مسقط جدہ کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ ریاست سے جملہ 46 فلائٹس کے ذریعہ عازمین سفر مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ سفید احرام میں ملبوس عازمین تلبیہ پڑھنے میں مصروف تھے‘ ان کے رشتہ داروں اور احباب نے ان کو بادیدہ نم وداع کیا اور ان سے دعاؤں کی گزارشیں کرتے رہے۔
Haj Pilgrims from Telangana تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، حج ہاؤس پر جذباتی مناظر - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوچکا ہے۔ آج صبح حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاؤس پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
قبل ازیں حج ہاؤس میں عازمین کی روانگی سے قبل منعقدہ تقریب میں ممتاز عالم دین مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ‘ حیدرآباد نے اسلامی عبادات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حج مبرور سے گنا ہ معاف ہوجاتے ہیں۔ مفتی خلیل احمد، وزیر داخلہ محمد محمود علی، محمد سلیم چیئرمین حج کمیٹی، محمد مسیح اللہ خان وقف بورڈ چیرمین، امتیاز اسحاق چیرمین اقلیتی بہبود، و دیگر نے ہر جھنڈی دکھائی اور باسس کو روانہ کیا- واضح رہے کہ 22 جون کو ریاست سے آخری پرواز عازمین کے ساتھ سرزمین حجاز کے لیے روانہ ہوگی۔