حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک آئل مِل میں آگ لگ گئی۔ یہ مل ضلع کے نئے بس اسٹینڈ کے حدود میں واقع رام بازار روڈ پر واقع ہے جس میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد جان بچانے کے لیے دوڑ پڑے۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر دو فائر بریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ Fire incident in oil mill in Jagtial
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔ پولیس نے وہاں پہنچ کرراحت کام انجام دیئے۔آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہ ہوسکی۔