یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ فائر کے عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ تقریباً 12.30 بجے ایک گودام میں پیش آیا جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے ساتھ دھواں بھی نکل رہا تھا۔ اطلاع کے ساتھ ہی بہادر پورہ پولیس وہاں پہنچی جس نے فائر کنٹرول روم کو چوکس کیا۔