خبر کے مطابق یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ عمارت کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر میں رکھا فرنیچر، ورزش کا سامان جس کی مالیت تقریباً چار تا پانچ لاکھ روپئے ہے، جل کر خاکستر ہوگیا۔
حیدرآباد: مکان میں لگی آگ، سامان جل کر راکھ - اردو نیوز
پرانے شہر حیدر آباد کے دبیر پورہ میں واقع فرحت نگر میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس کی وجہ سے مکان کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حیدرآباد پرانا شہر: مکان میں لگی آگ، سامان جل کر خاکستر
آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جب آگ پر قابو پالیا گیا تو عمارت کے مالک نے میڈیا سے کہا کہ مقامی افراد اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مل کر آگ پر قابو پایا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ معمولی نوعیت کی تھی۔ اس میں کسی کے جھلسنے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔