اردو

urdu

ETV Bharat / state

وجئے واڑہ: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

وجئے واڑہ کے کووڈ کیئر میں تبدیل سورنہ ہوٹل میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ اس حادثے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

وجئے واڑہ: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی
وجئے واڑہ: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی

By

Published : Aug 9, 2020, 8:02 AM IST

Updated : Aug 9, 2020, 12:03 PM IST

ریاست آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں اتوار کی صبح کووڈ کیئر میں تبدیل سورنہ ہوٹل میں آتشزدگی ہونے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ معلومات کے مطابق، یہ آتشزدگی صبح 5 بجے کے قریب ہوئی تھی تو وہیں آگ لگنے کی وجہ فی الحال پتہ نہیں چل سکی ہے۔

وجئے واڑہ: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی

آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں اتوار کی صبح کووڈ اسپتال میں آتشزدگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

وہیں فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

واضح رہے کہ کووڈ کیئر میں تبدیل سورنہ ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد کورونا مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد مریضوں کو کھڑکی ذریعے باہر نکالا گیا۔

فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Aug 9, 2020, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details