اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire breaks out in BSNL office کریم نگر میں بی ایس این ایل کے دفتر میں آتشزدگی - بی ایس این ایل کے دفتر میں آتشزگی

بی ایس این ایل کے دفتر میں آتشزگی کے سبب کریم نگر اور ملحقہ عادل آباد، نظام آباد اور ورنگل اضلاع کے چند حصوں میں بی ایس این ایل موبائل نیٹ ورک خدمات درہم برہم ہوگئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 23, 2023, 12:28 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر کلاک ٹاور سرکل میں واقع بی ایس این ایل کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔ مقامی افرادنے آگ کے ساتھ کثیف دھویں کو دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ احتیاط اقدام کے طور پر ٹاور سرکل کے علاقہ میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی تھی۔ فائربریگیڈ کے عہدیدار وینکنا نے کہا کہ اس واقعہ کے ساتھ ہی چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پایاگیا۔یہ عمارت جی +ٹو ہے اور پہلی منزل پر یہ بی ایس این ایل کادفتر ہے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں بی ایس این ایل کے نٹ ورک خدمات میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور عوام کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

عہدیداروں کے مطابق اس واقعہ میں نٹ ورکنگ کنٹرولنگ سسٹم مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔مختلف سرکاری محکمہ جات کے سی یوجی موبائل فونس کے علاوہ، متحدہ کریم نگر ضلع کے ساتھ ساتھ متصل اضلاع عادل آباد، نظام آباد اورورنگل کے تقریبا تین لاکھ موبائل فونس جو بی ایس این ایل خدمات سے استفادہ کرتے ہیں، متاثر ہوگئے۔بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ خدمات بھی متاثر ہوئیں جس کے نتیجہ میں تقریبا تین ہزار لینڈلائن فونس بھی نٹ ورک کی کمی کے سبب متاثرہوگئے۔نٹ ورک نہ ہونے کے نتیجہ میں کئی بینکس کی سرگرمیاں بھی مفلوج ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mancherial Fire Incident منچریال میں آتشزدگی کا واقعہ، چھ افراد زندہ جھلس کر ہلاک

دوسری طرف بی ایس این ایل کے عہدیداروں کی تکنیکی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی جس نے نٹ ورک سسٹم کو بحال کرنے کی مساعی شروع کردی۔شارٹ سرکٹ کے سبب نٹ ورکنگ کنٹرول سسٹم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے استعمال اے سی سسٹم میں آگ لگنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔یہ آگ عمارت میں تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس واقعہ میں تقریبا تین کروڑروپئے کے نقصان کاپتہ چلا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details