آندھراپردیش کی وشاکھا اسٹیل پلاٹ کے پاور پلانٹ۔2 میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹربائنس میں تیل کے اخراج کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
آندھراپردیش: وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی
آندھراپردیش میں وشاکھا اسٹیل پلانٹ کے پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ آتشزدگی واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آندھراپردیش: وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی
آتشزدگی واقعہ میں 1.2 میگا واٹ برقی موٹریں تباہ ہوگئیں۔ اسٹیل پلانٹ کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا اور صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔