اردو

urdu

By

Published : Aug 2, 2023, 2:21 PM IST

ETV Bharat / state

Fire in Hyderabad حیدرآباد میں دو مقامات پر آتشزدگی

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں دو مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں مالکان کو زبردست مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Fire in Hyderabad

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے حبشی گوڑہ علاقہ میں ایک شاپنگ کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کے مطابق یہ آگ رسٹورنٹ میں لگی جو کپڑوں کے شوروم میں پھیل گئی جو کامپلکس کی دوسری منزل پر واقع ہے۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ڈی آر ایف کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کا کام کیا۔ پولیس نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی کامپلکس سے کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا جس سے اطراف کے علاقوں کو متاثر کیا۔ احتیاطی طور پر پٹرول پمپ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاک

وہیں دوسری جانب پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ حسن نگر میں کپڑوں کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ اچانک آگ لگنے سے کثیف دھواں پھیل گیا اور مقامی افراد خوفزدہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ ایک منزل سے دوسری منزل تک پھیل گئی۔ آگ کو آس پاس کے گھروں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کی۔ واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر تمام نے راحت کی سانس لی، البتہ اس واقعہ میں مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details