آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ایک کارپینٹر ورکشاپ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ کل شب لگی اس آگ میں تقریباً 7.50 لاکھ روپیے کے فرنیچر اور دیگر سامان کا نقصان ہوا۔
یہ ورکشاپ ضلع کے تنالی کے موتم شٹی پالیم علاقہ میں واقع ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ نصف شب کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے۔ ورکشاپ کے مالک شنکر نے پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ کسی نے جان بوجھ کر اس کی دکان کو آگ لگائی ہے جس کی وجہ سے اس کا بھاری نقصان ہوا۔