اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین خاتون پولیس کانسٹیبلس پر تین ہزار روپئے جرمانہ - تادیبی کارروائی

یہ تینوں ہیلمٹ کے بغیر ایک ہی گاڑی پر سوار ہوکر جارہی تھیں اور گاڑی چلانے کے دوران ان میں سے دو فون پر بات بھی کررہی تھیں۔یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس پر حال ہی میں کمشنر پولیس کھمم کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے وشنو ایس وائرئیر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ان پرتین ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا

تین خاتون پولیس کانسٹیبلس پر تین ہزار روپئے جرمانہ
تین خاتون پولیس کانسٹیبلس پر تین ہزار روپئے جرمانہ

By

Published : Apr 12, 2021, 2:10 PM IST

ایک ہی گاڑی پر تین خاتون پولیس کانسٹیبلس کے سوار ہونے،بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے اور گاڑی چلانے کے دوران فون پر بات کرنے پر تین خاتون کانسٹیبلس کو جرمانہ عائد کیاگیا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا جہاں کمشنر پولیس وشنو ایس وائرئیر نے ان تین خواتین کو جرمانہ عائد کیا۔تین خاتون کانسٹیبلس سٹی آرمڈریزرو پولیس سے وابستہ ہیں جن کو جمعہ کو وائی ایس شرمیلا کے پویلین گراونڈ میں منعقدہ جلسہ کے بندوبست کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔

یہ تینوں ہیلمٹ کے بغیر ایک ہی گاڑی پر سوار ہوکر جارہی تھیں اور گاڑی چلانے کے دوران ان میں سے دو فون پر بات بھی کررہی تھیں۔یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس پر حال ہی میں کمشنر پولیس کھمم کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے وشنو ایس وائرئیر نے ٹریفک قانون کی اس خلاف ورزی پر ان پرتین ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے ساتھ ہی تادیبی کارروائی کے لئے محکمہ جاتی جانچ کے احکام بھی جاری کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details